عمر ایوب خان

ملک میں بجلی اور سوئی گیس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے، عمر ایوب خان

ہری پور(عکس آن لائن) وفاقی وزیر توانائی و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے کہ اہے کہ ملک میں بجلی اور سوئی گیس کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے، بجلی کے باقی ماندہ مسائل پر بھی بہت جلد قابو پا لیا جائے گا۔ وہ سرائے نعمت خان کے نواحی علاقہ موہڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری آخری مراحل میں ہے، تمام دہندگان اور بجلی چور قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے بجلی کی کمی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے جس کی وجہ سے تقریباً پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی۔ یونین کونسل سرائے نعمت خان اور اس کے ملحقہ علاقوں پر انہوں نے خصوصی توجہ دی اور گرمیوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ بننے والے اسباب کو دور کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے جس کی بدولت امسال گرمیوں میں یونین کونسل سرائے نعمت خان کی عوام کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے مکمل نجات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل سرائے نعمت خان کی تمام لائنیں تقریباً تبدیلی کی جا چکی ہیں جس کی وجہ سے امسال گرمیوں میں اہلیان علاقہ کو کم وولٹیج کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں