فرخ حبیب

ملک عامر ڈوگر کو ہائیکورٹ ملتان بینچ سے تمام ضمانتیں ہونے کے باوجود ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، فرخ حبیب

اسلام آباد (عکس آن لائن)ملک عامر ڈوگر کی 12 دن بعد رہائی، رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتاری پر فرخ حبیب نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک عامر ڈوگر کو ہائیکورٹ ملتان بینچ سے تمام ضمانتیں ہونے کے باوجود ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا،اب 12 دن بعد رہائی کے بعد پھر گرفتار کرلیا گیا۔

انہوںنے کہاکہ بدترین ریاستی طاقت کے ذریعے تحریک انصاف کے پارلیمینٹیرینز اور ورکرز اور سپوٹرز کو جیلوں میں جعلی مقدمات میں ڈالا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ ہم عمران خان کیساتھ پاکستان کی بہتری کے لئے کھڑے ہے اور کھڑے رہیں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں