لاہو ر(عکس آن لائن) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک باقاعدہ دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اور امپورٹڈ حکومت کا سارا زوراپنی کرپشن بچانے پر ہے ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے
اور ملک باقاعدہ دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے، لیکن امپورٹڈ حکومت کا سارا زور اپنی کرپشن بچانے اور اقتدار کو طول دینے پر ہے۔