لاہور(عکس آن لائن) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل کے باعث تمام بینک ، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک آج( جمعہ)کو بند رہیں گے۔جمعہ کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کی وجہ سے بینکس اور مالیاتی ادارے تین روز بند رہنے کے بعد پیر28دسمبر کو کھلیںگے۔
