کراچی (عکس آن لائن) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید 500روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ9ہزار900روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت2 ڈالر کے اضافے سے1884ڈالر ہوگئی .
جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت500روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 9ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت429روپے کے اضافے سے94ہزار222روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت40روپے کے اضافے سے1460روپے ہوگئی۔