مصطفیٰ نواز کھوکھر

معیشت کوٹھیک کرنے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے’مصطفی نواز کھوکھر

لاہور(عکس آن لائن)سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے،پاکستان کے مسائل کا سب کو پتہ ہے ان کا حل کیا ہے؟ مسائل کا حل کیا ہونا چاہیے اس سلسلے میں سیمینارز کا انعقاد کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی اتحاد پر نہیں سوچا اس وقت ارادہ ہے کہ مسائل کے حل پر گفتگو کریں۔

سیمینارز کا انعقاد ملک کے مختلف شہروں میں کیا جائے گا، سیاستدان راستہ نہیں نکال پا رہے صرف پاور پالیٹکس کی بات ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیشت اور دہشت گردی سب سے بڑے مسائل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں