امرخان

مشکل اور منفرد کردار پسند ہیں، امرخان

اسلام آباد(عکس آن لائن) اداکارہ امر خان نے کہا کہ مشکل کردار کرنا پسند ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل اور منفرد کردار کرنا پسند کرتی ہیں اور ڈرامہ ’’بیلاپور کی ڈائن‘‘ کرنے کی وجہ بھی یہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں تمام اداکاروں کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے اور انڈسٹری میں کبھی بھی خود کو کسی سے بہتر ثابت کرنے کی کوشش نہیں کی۔ امرخان ڈرامہ ’’ مرگ عشق سے پہلے‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں