مشروبات کا استعمال

مشروبات کا استعمال کم کر کے دل کے دورے کے امکانات اور بلڈ پریشر میں اضافہ کو کم کیا جا سکتا ہے

فیصل آباد (عکس آن لائن) فیصل ۱ٓباد میڈیکل یونیورسٹی اور الائیڈ ہسپتال فیصل ۱ٓباد کے ماہرین طب نے بتایا ہے کہ جو افراد میٹھے مشروبات کا کثرت سے استعمال کرتے ہیں ان میں بلند فشار خون کی بیماری زیادہ پائی جاتی ہے جبکہ ان مشروبات کا استعمال دل کے دوروں اور شریانوں کی تنگی کا بھی موجب بنتا ہے لہٰذا اگر میٹھے مشروبات کا استعمال ترک یا اسے انتہائی کم کر دیا جائے تو نہ صرف بلڈ پریشر کو نارمل رکھا جا سکتا ہے بلکہ اس سے اچانک دل کے دوروں کے امکانات کو 8 فیصد اور شریانوں کی تنگی کی وجوہات کو 5فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے گذشتہ ایک سال کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 900 مر د و خواتین حضرات جن کی عمریں 25سے 80سال کے درمیا ن تھیں کی میڈیکل ہسٹری کا تفصیلی معائنہ و مطالعہ کیا تو پتہ چلا کہ جو افراد عام خوراک کے ساتھ میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں بلڈ پریشر بہت زیادہ پایا جاتا ہے جبکہ اسی وجہ سے اچانک دل کے دوروں اور شریانوں کی تنگی کے امکانات میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ عام خوراک کے ساتھ میٹھے مشروبات کا استعمال ترک یا کم کر کے خطر ناک بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میڈیکل سٹڈی اوردوران تحقیق یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ خالی پیٹ ورزش سے زیادہ فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے ہدائت کی کہ مر د حضرات کھانا کھا کر ورزش کرنے کی بجائے خالی پیٹ ورزش کو ترجیح دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں