مشتاق احمد

مشتاق احمد نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں جدید سہولیات کو شاندار قرار دیدیا

لاہور (عکس آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں جدید سہولیات کو شاندار قرار دیا۔مشتاق احمد کو سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا اور ڈائریکٹر عاقب جاوید نے سینٹر کا دورہ کرایا۔مشتاق احمد نے کہا کہ ایک چھت تلے جدید سہولیات مہیا کرنے پر لاہور قلندرز کو مبارکباد دیتا ہوں، پوری دنیا میں کھیلنے کا موقع ملا ، یہاں سہولیات بہترین ہیں، کھیل کے ساتھ تعلیم کا موقع ملنا قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انٹر نیشنل سطح پر جو سیکھنے کا موقع ملا وہ یہاں سینٹر میں مل رہا ہے،

معاذ خان باصلاحیت لیگ اسپنر ہے، معاذ خان کی گیند میں جان بھی ہے لیگ اسپن، گگلی اور فلپر بھی ہے۔مشتاق احمد نے کہا کہ ایکشن پر کام کر لے تو لاہور قلندرز کے لیے بڑا موثر ثابت ہو سکتا ہے۔اس موقع پر سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ عظیم لیگ اسپنر مشتاق احمد کا نوجوان بولرز کو ٹپس دینا قابل ستائش ہے، معاذ خان کو مشتاق احمد کی ٹپس سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا، جلد سابق کرکٹرز کے باقاعدہ لیکچرز کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں