لاہور (عکس آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبری خان نے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں اگر انہیں بولڈ کردار بھی کرنا پڑا تو کریں گی۔ایک انٹرویو میں اداکارہ کبری خان نے کہا کہمیرے لئے اداکاری یہ نہیں ہے کہ میں بچی بن کر رہوں ہمیشہ یا چلبلی بن کر رہو۔انہوں نے کہا کہ اداکاری کسی بھی طرح کی ہو سکتی ہے اگر مجھے بولڈ لڑکی کا کردار کرنا پڑا تو کروں گی، اگر مجھے لڑکا بننا پڑا تو بن جائوں گی۔
کبری نے کہا کہ اداکار کیلئے یہ ضروری نہیں ہوتا کہ عمر، خوبصورتی، جنس کا تعین کر کے اداکاری کرے، میں ہر وہ کام کروں گی جو کر کے مجھے مزہ آئے اور اس سے میں لطف اندوز ہو سکوں۔