مساجد

مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے نمازیوں کیلئے نشانات لگانے کا سلسلہ شروع

سرگودھا (عکس آن لائن)مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے نمازیوں کیلئے نشانات لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ، سماجی فاصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام مساجد کی انتظامیہ نے مساجد کے صحن میں حکومتی ہدایت پر نشانات لگا کر نمازیوں کو ان نشانات پر کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ مسافروں اور دکانداروں کے علاوہ تمام نمازیوں سے کہا گیا کہ وہ وضو گھر سے کرکے آئیں اور جماعت کے علاوہ باقی سنتیں اور نوافل گھروں میں ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں