لاہور(عکس آن لائن)مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے،ضلع کچہری نے اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں کیپٹن ر صفدر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریرکے مقدمے پر سماعت کی۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل نے کیپٹن (ر)محمد صفدر کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں بتایا کہ کیپٹن (ر)صفدر کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
رپورٹ ملنے پرعدالت نے کیپٹن (ر)صفدر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور کیپٹن (ر)صفدر کو 16 ستمبر کو طلب کرلیا۔کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف تھانہ اسلامپورہ پولیس نے اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ درج رکھا ہے، پولیس نے تفتیش مکمل کرکے چالان ضلع کچہری لاہور کی عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کیپٹن (ر)صفدر کی اہلیہ مریم نواز بھی کرونا کا شکار ہوگئی تھیں۔
(خبر