مریم نواز

مریم نواز کی نیب میں پیشی، (ن) لیگ نے حکمت عملی بنالی

لاہور(عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں پیشی سے قبل ان کی پارٹی نے اپنی حکمت عملہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز لاہورماڈل ٹائون سے نیب آفس جائیں گی۔ ن لیگ نے لاہور ڈویژن سے منتخب اراکین کو ذمہ داریاں سونپ د ہیں۔رکن قومی و صوبائی اسمبلی کو 200 کارکن ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مریم نواز ریلی کی صورت میں ٹھوکر نیاز بیگ پہنچیں گی۔ریلی کے راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔ مسلم ٹائون موڑ پر بڑا استقبالیہ کیمپ لگایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں