بہاولپور(عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ہر ضلع میں پارٹی کے سوشل میڈیا کی تنظیم کو مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ نوجوان کیوآرکوڈ کے ذریعے پاکستان مسلم لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بنیں، لیگ (ن) کے نوجوانوں کی پہنچان تہذیب، اخلاق اور دلیل ہے، ٹی آئی کی گٹر گفتگو کاشائستگی ، تہذیب اور دلیل سے جواب دیں۔ جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) بہاولپور ڈویژن کی سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف کی زیر صدار ت ہوا جس میں ہر ضلع میں پارٹی کے سوشل میڈیا کی تنظیم کو مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
سوشل میڈیا سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ نوجوان کیوآرکوڈ کے ذریعے پاکستان مسلم لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بنیں ۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی نے کیوآرکوڈ گزشتہ روز جاری کردیا ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ سوشل میڈیا کی طاقت سے نوجوانوں کی سوچ میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔ مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف کی شرافت، اخلاق اور اقدار کی سیاست ہمارا کلچر ہے۔ انہوںنے کہاکہ مشکل ترین حالات میں پی ٹی آئی روبوٹس کا مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے بہادری سے مقابلہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے نوجوانوں کی پہنچان تہذیب، اخلاق اور دلیل ہے ۔ مریم نواز نے کہاکہ سوشل میڈیا ایک ابلاغی طاقت ہے،جسے سیاسی انتقام میں گٹربنادیاگیا۔
انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی گٹر گفتگو کاشائستگی ، تہذیب اور دلیل سے جواب دیں۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کے لوگ رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں۔مریم نواز نے کہاکہ سیاہ اور مشکل ترین دور میں پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے سوشل میڈیا کے لوگوں نے جبر کے گزشتہ چار سیاہ سال میں بڑی بہادری کا مظاہرہ کیا۔ مریم نواز نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے نوجوانوں کے ہاتھ میں کتاب اور لیپ ٹاپ دیا۔مریم نواز نے کہاکہ تعلیم، ٹیکنالوجی اور شعور نوجوانوں کے لئے ہمارے منشور کے تین بنیادی نکات ہیں۔