لاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ مریم نواز مسلسل قومی ،ریاستی اداروں کی تضحیک کررہی ہیں،مریم کی سیاست کا مرکز محورملکی ترقی نہیں بلکہ دشمن عمران خان ہے نااہلوں نے بغض عمران میں ملک تیاہ کردیا، نااہل ،کرپٹ اور عوام دشمن حکومت کو بچانے کیلئے مریم مسلسل عمران خان کیخلاف بیان بازی کررہی ہیں۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہو گی خدارا حکمران ملک پر رحم کریں اور ایسا نہ کریں جس سے حالات مزید خراب ہو جائیں عمران خان عوام کے دل میں رہتے ہیں عوام عمران خان کی گرفتاری کو برداشت نہیں کریں گے۔