اسلام آباد (عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سیاسی قیدیوں کو جرم ثابت نہ ہوئے بغیر قید میں رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعد رفیق ، سلمان رفیق ، مفتاع اسمائیل ، رانا ثنااللہ ، شاہد خاقان ، حمزہ شہباز اور مریم نواز کا ٹرائل ہو رہا ہے اور کوئی جرم ثابت نہیں ہواآج وہ لوگ جیل میں ہیں جنہوں پاکستان کے عوام کی خدمت کی ، کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ، آج یہ سب پاکستان کی عوام کے ضمیر کے قیدی ہیں آج اِن سب کے بارے میں بھول جائیں گے وہ بغیر کسی الزام کے ثابت ہوئے جیل میں ہیں ، کیونکہ وہ سیاستدان ہیں اور اِن کا تعلق نواز شریف سے ہے، سیاسی اسیروں کے بے گناہی کا سب سے بڑا ثبوت نیب کے اپنے الزامات اور ثبوت کا نہ ہونا ہے، نوازشریف اور ان کے ساتھیوں پر نیب نے سرکاری وسائل کی کسی قسم کا کوئی بدعنوانی کا الزام نہیں لگایا،
انہوں نے کہا نواز شریف تین دفعہ ملک کے وزیراعظم ، لیکن سرکاری خزانے کی کرپشن کا ایک الزام بھی نہیں ، ایک سال سے جیل میں مریم نوازشریف کا اصل قصور نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہونا ، نیب کا الزام دادا نے جائیداد میں حصہ کیوں دیا؟ پہلے چار مہینے اور اب 60 دن سے زیادہ سے جیل میں سعد رفیق نے ریلوے کو نئی زندگی دی، ایک سال سے ذاتی کاروبار کے الزام پرعقوبت خانے میں ہیں۔ انہوں نے کہا حمزہ شہباز، ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی پانچ مہینوں سے جیل میں خواجہ سلمان رفیق وزیرِ صحت ، ڈینگی کاخاتم ایک سال سے ذاتی کاروبار کے الزام پہ جیل میں شاہد خاقان عباسی پہ بطور وزیر اور وزیراعظم اختیار سے تجاوز کرنے کا جھوٹا الزام، دن سے زیادہ جیل میں رانا ثنااللہ پر جعلی مقدمہ ، منشیات کی برآمدگی کی وڈیو اور کوئی بھی ثبوت نہیں اور دن سے زیادہ جیل میںمفتاح اسماعیل کو تو کسی الزام کہ بغیر 60 دن سے زیادہ جیل میں اور قصور صرف نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہونا ہے یوسف عباس دن سے زیادہ قصور نواز شریف کے بھائی کا بیٹا، الزام دادا کی جائیداد اور زاتی کاروباری، کبھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں فواد حسن فواد ، احد چیمہ ایک سال سے جیل میں ، سرکاری پیسہ کی ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں ، قصور نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ دن رات محنت کی سیاسی انتقام پر کاربند نالائق حکومت آج تک اپنے جھوٹے الزامات کا ایک ثبوت نہیں دے سکی ان سب کا اصل قصور نوازشریف کو اپنا قائد ماننا ہے
پاکستان کی خدمت کرنے والے یہ سب لوگ نالائق وزیراعظم کے ذاتی حسد اور انتقام کی وجہ سے گرفتار ہیں فسطائی آمرانہ حکمرانوں نے سیاسی اسریوں سے کھانا، دوائی، علاج، تکیہ اور چادر تک چھین لئے ہیں ۔ انہوں نے کہا سیاسی انتقام کی انتہاہے کہ جیل مینوئل کے تحت قیدیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے سچ چھپانے کے لئے اپوزیشن جیل میں اور میڈیا کی آنکھیں اور زبان بند کی جارہی ہےاپوزیشن پر جعلی مقدمات اور قید خانوں سے عوام کے حقوق کی جنگ سے دستبردار نہیں ہوں گے۔