مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کی بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی شدید مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ہر روز بجلی گیس دوائی آٹا چینی کی قیمتیں بڑھا کر غریبوں کو لوٹ رہے ہیں ،مہنگائی، بے روزگاری کی ماری عوام کو نالائق ،کرپٹ اور ظالم حکومت نیبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی ایک اور جھٹکا دیاہے ، اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب مہنگائی اور لوٹ مارکی ایک اور قسط آنے والی تھی، اسی لئے اپوزیشن کو مذاکرات کی عرضیاں بھیج رہے ہیں،عمران صاحب بجلی، گیس، ایل این جی میں ڈکیتیوں کو چھپانے کے لئے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں ،عمران صاحب جن پر چور چور کے جھوٹے الزام لگاتے رہے، اب ان سے ہی مذاکرات کی بھیک مانگ رہے ہیں؟ ،ایل این جی کی مہنگی قیمت پر خریداری سے اب ایک اورڈکیتی عوام کی جیب پر ڈالی جارہی ہے ،عمران صاحب پہلے تاخیر سے ایل این جی کا معاہدہ کیا، اب مہنگی ترین ایل این جی خرید رہے ہیں،عمران صاحب بجلی فرنس آئل اور ڈیزل سے بنے گی اور آپ کے اے ٹی ایمز مزید امیر ہوجائیں گے ،

عمران صاحب ایل این جی مہنگی خریدنے، دیر سے خریدنے، ہر ماہ قوم کو اربوں کی پھکی دینے پر کمشن کب بنائیں گے؟،عمران صاحب پہلے چوری کراتے ہیں، اسے چھپانے کے لئے کمشن بناتے ہیں، پھر بھول جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب قومی خزانے کی حفاظت کرنا آپ کی ذمہ داری ہے، چوری کرانے کے بعد کمیشن بنانا اور پھر اسے بھلا دینا نہیں،عمران صاحب پہلے 400 ارب کی چینی چوری کراتے ہیں، پھر کمیشن بنادیتے ہیں ،عمران صاحب آٹے میں سوا 200 ارب چوری کراتے ہیں پھر کمیشن بناتے ہیں؟ قوم سے یہ فراڈ کتنی مرتبہ کریں گے؟ ، عمران صاحب ایل این جی میں 122 ارب کی چوری کراتے ہیں، پھر کمیشن بناتے ہیں؟ کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں ؟عمران صاحب سب کچھ چوری ہونے کے بعد کیوں کمیشن اور کمیٹیاں بناتے ہیں؟عمران صاحب وہ ایک قرضہ اور چینی چوری کمیشن بنایا تھا اْس کا کیا ہوا ؟

اپنا تبصرہ بھیجیں