لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے بھرپورایکسر سائز کر کے ایک ماہ میں 11پونڈ وزن کم کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ مدیحہ شاہ نے اپنی فنٹس کے لئے جم جوائن کر رکھا ہے اور ایک ماہ کی انتھک محنت کے بعد انہوںنے اپنے وزن کو 11پونڈ تک کم کر لیا ہے ۔
اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جم میں ایکسر سائز کا اپنا ہی لطف ہے اور میں سب خواتین کو مشورہ دوں گی کہ وقت نکال کر ضرور جم جوائن کریں انہیں اپنی زندگی میں ایک خوشگوار تبدیلی محسوس ہو گی ۔