محکمہ سکولزایجوکیشن

محکمہ سکولزایجوکیشن نے اساتذہ کی کمی پورا کرنے کیلئے سکول کونسل کی منظوری سے پارٹ ٹائم ٹیچرز رکھنے کی اجازت دیدی

لاہور( عکس آن لائن)محکمہ سکولزایجوکیشن نے اساتذہ کی کمی پورا کرنے کے لئے سکول کونسل کی منظوری سے پارٹ ٹائم ٹیچرز رکھنے کی اجازت دیدی ،پنجاب بھرکے مختلف سکولوں میں 70 ہزار اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بیک وقت دو اساتذہ کو بطور پی ٹی سی ٹیچر رکھا جاسکے گا،پی ٹی سی اساتذہ کو صرف دو ماہ کے کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا،دوماہ کے بعد مزید دوماہ کنٹریکٹ میں توسیع ہوسکے گی،

عارضی طور پر اساتذہ کو ایف ایس سی اور بی ایس سی کی بنیاد پر رکھا جائیگا،پی ٹی سی ٹیچرز کا اردو،انگریزی،سائنس اور حساب پر عبور ہونا لازمی ہے۔ان اساتذہ کونان سیلری بجٹ سے ادائیگیاں کی جائیں گی،فیصلہ پانچ سے نو سال کے بچوں کی سو فیصد انرولمنٹ میں اضافے کے لئے کیا گیا ہے،خواتین اساتذہ کو بوائز سکول میں رکھا جاسکے گا لیکن گرلز سکولوں میں مرد کی بجائے خواتین اساتذہ کو رکھنے پرترجیح دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں