قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت کے ترجمان نے موتیاکی بہترپیداوار حاصل کرنے کیلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ موتیا کو پھولوں میں نہایت اہم مقام حاصل ہے اور یہ ایک سدابہار جھاڑی نما پودے پر پیداہوتاہے لہذااگراسے پانی کی مناسب مقدار فراہم کی جائے تو اس کی بڑھوتری بھی بہتر ہو سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مناسب آبپاشی سے بہترین خوشبو کے حامل سفید رنگ کے موتیاکے پھول کا سائزبھی 2گنا ہو سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال وسیع پیمانے پر موتیا کے خوشبودار پھولوں سے تیل نکال کر اسے عطریات بنانے کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔انہوں نے بتایا کہ موتیا کوکاشت کے بعد ابتدائی مراحل میں بڑھوتری کیلئے پانی کی کافی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے ۔