محمد حفیظ

محمد حفیظ کے پہلے سیمپل کا دوبارہ ٹیسٹ بھی پازیٹو آگیا،کرونا ٹیسٹ معمہ بن گیا

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے منسلک لیب نے

سابق کپتان محمد حفیظ کے پہلے سیمپل کا دوبارہ ٹیسٹ کیا ،تو وہ بھی پازیٹو آگیا.

جس کے بعد قومی کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ معمہ بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محفظ حفیظ کے پہلے سیمپل میں بھی کروناوائرس پایا گیا ہے،

لیبارٹری انتظامیہ نے پی سی بی سے رابطہ کرکے دوسری رپورٹ سے بھی آگاہ کردیا۔

محمد حفیظ کا باضابطہ ری ٹیسٹ آج ہوگا۔

لیبارٹری حکام کا کہنا ہے کہ محمدحفیظ کے عمل سے لیبارٹری کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے دوبارہ ٹیسٹ کیا،

کرکٹر کے اقدام سے پاکستان میں ٹیسٹنگ کے عمل پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں