لاہور( عکس آن لائن) نامور اداکارہ و ماڈل صنم سعیدنے کہا ہے کہ یہ بات سو فیصد درست ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں ، عورت چاہے کتنے بھی بڑے عہدے پر فائز کیوں نہ ہو لیکن اس کا اصل مقام اس کے شوہر کا گھرہوتاہے۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں کہ خدا کی ذات نے مجھے محبت اوراحترام کرنے والا شوہر دیا ۔ محبت اوراحترام کے باہمی تعلق سے ہی میاںبیوی کے رشتے کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹی وی ،ماڈلنگ اورگلوکاری سمیت تمام شعبوں میں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکی ہوں۔ شادی کے بعدمیری مصروفیات پہلے سے بڑھ چکی ہیں لیکن میں پھر بھی دونوں میں توازن رکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کی برازیل سے چین واپس روانگی
- چین میں صنعتی روبوٹس کی کثافت دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی
- چین برازیل کے ساتھ باہمی تعلقات کی مزید ترقی کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور برازیل کے تعلقات دوطرفہ تعلقات گلوبل ساؤتھ کو فائدہ پہنچائیں گے، چینی میڈیا
- برا زیل کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا جائے، چینی صدر