کراچی (عکس آن لائن) کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈان کے باعث اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں سوشل میڈیا پر خاصی سرگرم ہیں۔
انسٹا پر پسندیدہ ڈرامے آنگن ٹیڑھا کو آئسکریم کے ٹب کے ساتھ دیکھنے کا بتانے والی ماہرہ نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کی حس مزاح کو سراہا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرماہرہ نے بتایا کہ والدہ کیلئے چائے بنانے اورکھانا گرم کرنے کے دوران پلیٹ ہاتھ سے گرنے پر کیا ہوا؟۔ اداکارہ کے مطابق پلیٹ گرنے کے بعد میں اماں کی آواز کی منتظر تھی، اچانک وہ اپنے کمرے سے چیخیں ارے او ماہرہ، تمہاری تنخواہ سے کٹے گا ۔
والدہ کی حس مزاح کو سراہتے ہوئے ماہرہ نے لکھا اماں ہمیشہ کی طرح جیت گئیں ۔