ماموں کانجن (نمائندہ عکس آن لائن )تحصیل کونسل کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ تحصیل کونسل کے فیلڈ آفس ماموں کانجن سے ملحقہ علی گوہر پارک میں صفائی کا انتظام انتہائی ناقص ہے جبکہ پارک میں لگی لائٹس ایک عرصہ سے غائب ہیں شہریوں کے پارک میں بیٹھنے کے لئے لگائے گئے بینچز اور بچوں کے لئے لگائے گئے جھولے ٹوٹ چکے ہیں پارک کی بیرونی دیوار کے ساتھ سیوریج نالہ ہر وقت بھرا رہنے اور اوور فلو ہونے کے باعث گندا پانی پارک کے اندر اور باہر بھر جاتا ہے علاوہ ازیں پارک کے اندر عرصہ دراز سے صفائی نا ہونے کی وجہ سے تعفن اور بدبو پارک میں آنے والے شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث بنتی ہے
شہریوں نے اے سی تاندلیانوالہ نعمان علی ڈوگر اور ڈی سی فیصل آباد محمد علی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جہاں ضلع بھر میں عوامی پارکس کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے وہیں علی گوہر پارک پر بھی خصوصی توجہ دی جائے سب انجینئر نوید احمد نے رابطہ پر بتایا کہ پارک کی دیکھ بھال اور صفائی کے لئے کوئی مالی یا خاکروب تعینات نہ ہے خاکروبوں کی کمی کے باعث کبھی کبھار ہی پارک کی صفائی کرائی جا سکتی ہے الیکٹریشن کی آسامی خالی ہونے کے باعث پارک میں خراب اور ٹوٹ جانے والی لائٹس بھی دوبارہ نہیں لگائی جا سکی ہیں تاہم وہ اے سی تاندلیانوالہ سے اجازت کے بعد پارک کی تزئین وآرائش پر خصوصی توجہ دے کر شہریوں کا مطالبہ پورا کردیں گے