لاہور(عکس آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ مارچ میں ملکی برآمدات 2 ارب 34 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں ، فروری کے مقابلے مارچ میں برآمدات 13.4 فیصد بڑھیں جبکہ 2011 کے بعد پہلی بار برآمدات مسلسل چھٹے ماہ بھی 2 ارب ڈالرز سے زائد رہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فروری کے مقابلے مارچ میں برآمدات 13.4 فیصد بڑھیں، جولائی تا مارچ برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 7 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کا حجم 18 ارب 66 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 17 ارب 45 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تھیں۔عبدالرزاق دائود کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 12 فیصد اضافہ ہوا اور جولائی تا مارچ درآمدات 39 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات 34 ارب 81 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں ، مارچ 2021 میں درآمدات 5 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بیسس پوائنٹس کے ساتھ شرح سود میں مزید دو کٹوتیاں متوقع ہیں، چیئرمین فیڈ
- حزب اللہ کے نئے سربراہ کا جلد از جلد انتخاب کر لیا جائے گا، نائب سیکریٹری جنرل حز ب اللہ
- چین اور امریکہ کے وزرائے تجارت کے درمیان جلد ٹیلیفونک بات چیت ہوگی، چینی میڈ یا
- ہانگ کانگ اور مکاؤ ایس اے آر حکومتوں کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ اور رینمن یونیورسٹی آف چائنا کے اشتراک سے ایک جرنلزم کالج قیام