واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی وزیر خارجہ پائیک پومپیو جرمنی پہنچ گئے،امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ8نومبرتک جرمنی کا دورہ کریںگے،جہاں وہ جرمن حکومت اور سول سوسائٹی کے ساتھ دیوار برلن گرنے کی 30ویں سالگرہ کی یاد میں ہونے والے پروگراموں میں شرکت کریں گے،
اپنے دورے کے دوران پومپیو جرمن چانسلر انجیلا مارکل،وزیر خارجہ ہیکو ماس اور دیگر اعلیٰ جرمن حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے،واشنگٹن اور برلن دونوں نیٹوں اتحادی ہیں حال ہی میں دونوں کے درمیان کئی مسائل پر اختلاف رائے پیدا ہوا ہے۔جن میں دفاعی اخراجات ،ایران کا ایٹمی مسئلہ ،نارتھ سٹریم دو پائپ لائن منصوبہ شامل ہے ۔جن کی جرمنی اور زبردست حمایت کررہے ہیں۔