لیبیا (عکس آن لائن) لیبیا میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس میں سوار 86 میں سے 61 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاپتہ ہونے والے 61 افراد کو ہلاک قرار دے دیا گیا ہے، حکام نے کشتی میں سوار 86 میں سے 25 افراد کو بچا لیا جنہیں حراستی مرکز منتقل کرکے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
تارکین وطن سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار افراد کا تعلق نائیجیریا، گیمبیا اور دیگر افریقی ملکوں سے تھا۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بدقسمت کشتی میں سوار افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، کشتی لیبیا کے شمال مغربی ساحل سے روانہ ہوئی تھی۔