اسلام آباد (عکس آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائد ملت لیاقت علی خان کی 72ویں برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد ملت لیاقت علی خان کو بے پناہ خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں پاکستان کی آزادی اور عوام کی فلاح کے لیے قائد ملت کے غیر متزلزل عزم کی یاد دلاتا ہے، قائد ملت ملکی خود مختاری کے بڑے چیمپئن اور شہریوں کی بہبود کے زبردست حامی تھے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا ہے کہ ایک متحد، جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کا قائد ملت کا وژن ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے، آئیے قائد ملت کے ایک بہتر اور خوشحال پاکستان کے لیے کام کریں۔