رمیز راجا

لگتا ہے پی ایس ایل کو نظر لگ گئی،لیگ بہت اچھے انداز سے شروع ہوئی تھی،رمیز راجہ

لاہور(عکس آن لائن)کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجا کا پی ایس ایل کے منسوخ ہونے پر کہنا ہے کہ شاید ایلکس ہیلز میں کورونا وائرس کی کچھ علامات سامنے آئی ہیں۔رمیز راجا نے پاکستان سپر لیگ فائیو کے منسوخ ہونے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز لندن میں کورونا وائرس ٹیسٹ کروا رہے ہیں، شاید ایلکس ہیلز میں کورونا وائرس کی کچھ علامات سامنے آئی ہیں۔رمیزراجا نے کہا کہ ایلکس ہیلز بیرون ملک روانہ ہونے والے پہلے11پلیئرز میں شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ بہت تیاری کرکے یہاں آئے تھے بڑی افسوسناک بات ہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)فائیو کو ملتوی کیا گیا ہے تاہم اچھی بات ہے کہ محتاط طریقے سے فیصلہ کیا گیا۔پی ایس ایل کے تمام کمنٹیٹرز اور براڈ کاسٹرز کے بھی 2گھنٹے بعد ٹیسٹ ہوں گے۔رمیز راجا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ لگتا ہے پی ایس ایل کو نظر لگ گئی ہے، پی ایس ایل بہت اچھے انداز سے شروع ہوا تھا، جس طرح سے گراؤنڈ میں عوام آ رہی تھی سب ہی اس پر خوش تھے۔

شائقین نہ ہونے کہ وجہ سے بھی پی ایس ایل کا رنگ پھیکا پڑگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں