آلودہ ترین شہر

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آگیا

لاہور (نمائندہ عکس )پنجاب کے درالخلافہ لاہور میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی اسموگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بارش کے بعد اسموگ میں کچھ کمی واقع ہوئی تھی تاہم سردی اور خشک موسم بڑھتے ہی اسموگ کی سطح بھی بلند ہونا شروع ہوگئی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ شہر میں اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضائی آلودگی کا انڈیکس ریٹ 296 کو چھو رہا ہے جس نے شہر کو ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب اسموگ بڑھنے سے گلے، سینے اور سانس کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے بالخصوص دمہ کے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں