نیربخاری

لاہور جلسہ میں رکاوٹ نہ بنیں ورنہ عوام مینار پاکستان کو حکمرانوں کی علامتی جنازہ گاہ بنا دینگے ،نیر بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیربخاری نے کہا ہے کہ لاہور جلسہ میں رکاوٹ نہ بنیں ورنہ عوام مینار پاکستان کو حکمرانوں کی علامتی جنازہ گاہ بنا دینگے ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ عوام فیصلہ دے چکی ہے عمران خان حکومت کورونا سے بڑا خطرہ ہے ،عوام پر مسلسل مہنگائی بے روزگاری کی بمباری کرنے والے حکمران خطرناک ترین بیماری بن چکے ہیں۔نیر بخاری نے کہاکہ لاہور جلسہ روٹی روزگار چھت چھیننے والوں پر آخری عوامی وار ثابت ہوگا،گرجنے برسنے کی ڈرامہ بازی کرنے والے مینار پاکستان جلسہ سے خائف ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جعلی سلطان بنی گالا اور ہناہ گزینوں میں عوامی یلغار کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ، پی ڈی ایم حکمرانوں کے اعصاب پر پوری طرح سوار ہے ، پی ڈی ایم کے حق میں عوامی فیصلوں نے حکمرانوں کے ٹخنوں سے پسینے چھڑا دیئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں