وزیرخارجہ

قیامت خیز زلزلے کو14سال بیت گئے ، زخم ابھی تک مندمل نہیں ہوسکے، وزیرخارجہ

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قیامت خیز زلزلے کو 14 سال بیت چکے ہیں لیکن زخم ابھی تک مندمل نہیں ہوسکے ، اللہ سے دعا ہے دنیا کے تمام مسلمانوں کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے 8 اکتوبر2005 کے زلزلے کو چودہ سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قیامت خیز زلزلے کو 14 سال بیت چکے ہیں لیکن بچھڑنے والوں کے زخم ابھی تک مندمل نہیں ہوسکے۔،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خوفناک زلزلے میں ہزاروں جانوں کاضیاع،بستیاں مسمارہوئیں، اللہ سے دعا ہے دنیا کے تمام مسلمانوں کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے اور تمام شہدائے زلزلہ کے درجات بلند، لواحقین کو صبرعطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں