کنٹریکٹ کا اعلان

قومی کرکٹرزکے سینٹرل کنٹریکٹ ختم ہوگئے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نئے کنٹریکٹ کا اعلان نہیں کرسکا

لاہور(عکس آن لائن)قومی کرکٹرزکے سینٹرل کنٹریکٹ ختم ہوگئے ، پاکستان کرکٹ بورڈ تاحال نئے کنٹریکٹ کا اعلان نہیں کرسکا۔قومی کرکٹرزکے سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون کوختم ہوگئے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ تاحال نئے کنٹریکٹ کا اعلان نہیں کرسکا، ٹیم کی انگلینڈ روانگی سے پہلے اورپھر30 جون تک نئے کنٹریکٹ کا عندیہ دیا گیا تھا۔

ویمنز کرکٹرزکے نئے مالی سال کے کنٹریکٹ جاری ہوچکے تاہم مینزکرکٹرز کی فہرست پرمعاملات فائنل ہونا باقی ہیں، بورڈ ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے تک نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں