اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چمپئن شپ 27 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع گی۔
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں کے مطابق چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چمپئن شپ میں شرکت کےلئے ملک بھر سے 16 ٹیموں کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان انٹر بورڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، لاہور گرائمز سکول، فاٹا، لمز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی کی ٹیمیں مردوں اور خواتین کے ایونٹ میں اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی۔ چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز یکم مارچ کو اور فائنل مقابلے 2 مارچ کو کھیلے جائیں گے، چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے دوران اچھی کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل مقابلوں کےلئے قومی ٹیموں میں شامل کیا جائے گا۔