کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری کہتی ہیں کہ قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنا سانس لینے سے بھی زیادہ ضروری ہے۔سال 2011 میں اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دین کی تعلیم سے متعلق ایک معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔سارہ چوہدری نے اپنی انسٹا اسٹوری میں تمام صارفین سے سلام کرتے ہوئے کہا کہ ‘فتنوں سے بھرے اس دور میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنا سانس لینے سے بھی زیادہ ضروری ہے۔’سابقہ اداکارہ نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیم سے مراد ہے کہ اْسے تفسیر اور ترجمے کے ساتھ پڑھا جائے۔اْنہوں نے آنے والی نئی نسلوں کے لیے دْعا کرتے ہوئے کہا کہ ‘اللّہ تعالیٰ ہماری آنے والی نئی نسلوں کے ایمان کی حفاظت فرمائے اور اْنہیں دینِ حق کی ہدایت عطا فرمائے، آمین۔یاد رہے کہ اس سے قبل سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کی تھی۔سارہ چوہدری کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ پاکستان کے پہاڑی علاقے میں موجود تھیں جبکہ اْن کے ساتھ اْن کے شوہر، دو بیٹوں اور بیٹی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے سارہ چوہدری نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ‘مجھے نہیں لگتا کہ اْس معیاری وقت سے زیادہ کچھ خاص ہوگا جو آپ اپنی فیملی کے ساتھ گْزارتے ہو۔واضح رہے کہ سارہ چوہدری ماضی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں اور پھر انہوں نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ جیو انٹرٹینمنٹ پر اْن کا مقبول ترین ڈراما ‘تیرے پہلو میں’ تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی وزارت خا رجہ کی کرا چی میں ہو نے والے دہشت گرد حملے کی مذمت
- چین، سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار کانفرنس کا انعقاد
- فلسطین اسرائیل حالیہ تنازعہ کا ایک سال مکمل
- چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اضافی قیمت میں 13.1 فیصد اضافہ
- چینی نا ئب وزیر اعظم کی قیادت میں مرکزی وفد کی سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت