اسلام آباد (نمائندہ عکس )سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر دہشتگردوں کی جانب سے بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتا ہوں ،زخمی افراد پر افسردہ ہوں ،گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں رہنما پی ٹی آئی وسابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کوئٹہ بلیلی روڈ پر پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر دہشتگردوں کی جانب سے بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتا ہوں،
دھماکہ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین شہریوں کی شہادت اور 10 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے پر افسردہ ہوں، اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے۔