لاہور (عکس آن لائن ) پنجاب میں انتظامی تبدیلیوں کے بعد سیاسی تبدیلیوں کا آغاز ہو گیا، فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزیر اطلاعات پنجاب بنا دیا گیا۔
جبکہ صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے وزیراطلاعات کے عہدے کا چارج واپس لے لیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان کو اس سال 5 مارچ کو ایک متنازعہ بیان پر وزیر اطلاعات کے منصب سے ہٹا دیا گیا تھا، انہیں 5 جولائی کو دوبارہ وزیر بنا کر کالونیز کا چارج دیا گیا، فیاض الحسن چوہان کو کالونیز کی وزارت کے ساتھ اطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔