بگوٹا(عکس آن لائن)کولمبیا کے وزیر دفاع گیولرمو بوٹریو نے ڈرگ سمگلروں کی خلاف فوجی کارروائی میں متعدد بچوں کی ہلاکت کے معاملے کو چھپانے کے الزامات پر اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔
انھوں نے اپنے استعفی کا اعلان کولمبیا کے صدر آئیون ڈوگ سے ملاقات کے بعد کیا جس کے بعد انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے معاملے میں اپنے کردار کو دیکھتے ہوئے یہی مناسب لگا کہ میں استعفی دیدوں تاہم ان کو معاملے پر کولمبین کانگریس میں تحقیقات کا سامنا کرنا ہو گا۔ان کی سربراہی میں فارک باغیوں کیخلاف ایک فضائی کارروائی میں 8 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔