چینی وزارت خارجہ

فلپائن اپنی سلامتی کی قیمت پر  امریکہ کی سازش کا شکار نہ بنے: چینی وزارت خارجہ 

بیجنگ (عکس آں لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن  نے یومیہ پریس کانفرنس میں  فلپائن میں امریکہ کے درمیانے فاصلے تک مار کرنےوالے میزائل کی تعیناتی کے حوالے سے  کہا  کہ امریکہ اور فلپائن کے اس اقدام سے  جغرافیائی سیاسی محاذ آرائی کو بھڑکایا جائےگا اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا، جس پر  خطے کے ممالک میں حالیہ عرصے میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے۔

فلپائن کو امریکہ کے حقیقی مقصد سے بخوبی آگاہ ہونا چاہئے اور  اپنی سلامتی کے مفادات کو قربان کرکے امریکا کی سازش کا شکار نہیں بننا چاہئے۔فلپائن کو  اپنے کئے گئے کھلے وعدے کے مطابق درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کو جلد از جلد  ہٹانا چاہیئے۔