لاہور( عکس آن لائن)نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہاہے کہ میرے پاس اس وقت بھی فلموںاورڈراموں کی پیشکش موجودہے لیکن ناگزیرنجی مصروفیات کی وجہ سے کوئی معاہدہ نہیں کررہی ،شوبزکوقطعاًخیر بادنہیںکہا بلک جیسے ہی وقت ملے گااوراچھے کردارکی پیشکش موجود ہوئی تو ضرور کام کروںگی ۔مدیحہ شاہ نے کہاکہ یہ سوچ غلط ہے کہ آپ جب تک سکرین پر نظر آئیں تو ہی آپ فنکارہیں،بہت سے فنکارایسے ہیں جو اپنے کام میں وقفہ کرتے ہیں اور وہ ایک نئے کردار کیساتھ سامنے آتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میرے پاس اس وقت کچھ پراجیکٹس کی پیشکش موجود ہیں لیکن نجی مصروفیات کی وجہ سے اس کی حامی نہیں بھری،میں جب بھی کسی پراجیکٹ کا معاہدہ کرتی ہوںتومیری کوشش ہوتی کہ اپنی کمٹمنٹ کوپورا کروںاورخاص طورپر وقت کاخیال رکھوںتاکہ دوسرے لوگ میری وجہ سے انتظار کی اذیت کا شکارنہ ہوں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- گزشتہ 75 سالوں میں چین کے تین اہم کردار اور دنیا سے وابستگی وا ضح ہے، چینی میڈ یا
- چین میں لاجسٹکس کے حجم میں سال بہ سال 5.4فیصد اضافہ
- ڈبلیو ٹی او قوانین کے تحت چین-یورپی یونین تجارتی تنازعات کو حل کئے جا نے کا اعلان
- چین کا نورڈ اسٹریم پائپ لائن دھماکے کی تحقیقات کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کرنے کا مطالبہ
- چین افریقہ تعاون فورم بہت اہم اور منفرد ہے، صدر نمیبیا