محمود عباس

فلسطینی صدرمحمود عباس کی نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

رام اللہ(عکس آن لائن) فلسطینی صدرمحمود عباس نے امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کو مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کی انتظامیہ کے ساتھ فلسطین، امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ فلسطینی عوام کے لیے انصاف اور وقار حاصل کیا جاسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی صدر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ وہ خطے اور پوری دنیا میں امن ، استحکام اور سلامتی کے حصول کے لیے بھی نئے منتخب امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں