تل ابیب(عکس آن لائن)اسرائیل کے وزیر توانائی اور سابق وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے بدلے سعودی عرب سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔
اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقائی تعلقات میں توسیع کی قیمت فلسطینی ریاست کا قیام ہے تو یہ قبول نہیں۔اسرائیلی وزیر نے کہا کہ اس صورت میں سعودی عرب اور علاقائی تعلقات میں توسیع سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ایک ریاست کے قیام کے بغیر امن معاہدہ کرنا ممکن ہے۔اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہے، اسرائیل کا وجود برقرار رکھنے کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے۔