کراچی (عکس آن لائن)پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع، ساتھی موسیقار فرہاد ہمایوں کی اچانک موت پر غم میں مبتلا ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فرہاد ہمایوں کے ساتھ اپنے گانے میلا کریئے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا میوزک کریئر بینڈ اوورلوڈ کے ساتھ شروع ہوا۔
میشا شفیع نے لکھا کہ بعض اوقات فرہاد ہمایوں کے ساتھ تنازعات کے باجود اچھا میوزک بنانے میں کامیاب رہی۔گلوکارہ نے لکھا کہ ابھی وہ صرف ہمایوں کے ساتھ بِتائے اچھے وقت کو یاد کر رہی ہیں۔میشا نے فرہاد ہمایوں کی یاد میں ان کے ساتھ ترتیب دیا ہوا اپنا گانا بھی شیئر کیا۔