لاہور( عکس آن لائن)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد اظہرقادری نے کہاہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور صدر کی ہرزہ سرائی کے خلاف فرانسیسی مصنوعات کی تر سیلا کیلئے ٹرانسپورٹ مہیا نہیں کریں گے ،عوام پیارے نبی ۖ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے ملک کا مکمل بائیکا ٹ کریں اور فرانسیسی مصنوعات کی خریداری روک دی جائے ۔ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں چوہدری عاطف ، چوہدری گل شیر ، چوہدری بشارت ، حاجی ظفر ، چوہدری مزمل ، ماجدزمان اعوان ، اعجاز گجر ، حاجی امتیاز اور دیگر عہدیداران سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان فرانسیسی سفیر سے احتجاج کو سب کچھ نہ سمجھے.
بلکہ فرانس مکمل سفار تی تعلقا ت ختم کر کے سفار تخانہ بند کیا جائے ۔ حکومت پاکستان اس معاملے کو اقوام متحدہ میں لے کر جائے اور فرانس کو اعلانیہ معافی مانگنے پر مجبور کیا جائے ۔انہو ں نے کہاکہ ہمارا ما ل جان اور کارو بار سب آ قا ۖ کی حرمت و نامو س پر قر بان ہے، فرانس کے صدر کی طر ف سے مسلمانو ں کے جذبا ت سے کھیلنے پر انسانی حقوق کی نا م نہاد تنظیمیں آ ج کیو ں بھیگی بلی بنی ہوئی ہیں؟ ۔ ہم حکومت پاکستان سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ وہ فرانس کی تمام مصنوعا ت کا مکمل با ئیکا ٹ کر ے اور اس کے لئے سرکاری سطح پر مہم چلائی جائے ۔