عمران اسماعیل

عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے،معاشی پالیسی میں اصلاحات کی بجائے تجربے کیے جا رہے ہیں ، عمران اسماعیل

کراچی(نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے، معاشی پالیسی میں اصلاحات کی بجائے تجربے کیے جا رہے ہیں ،

ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ حکومتی پالیسیوں پرتنقید کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کا سیاسی اور معاشی نظام مفلوج کر دیا ہے، معاشی پالیسی میں اصلاحات کی بجائے تجربے کیے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں عوام کی قوت خرید صفر ہوچکی ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت شہباز حکومت انتقامی کارروائیوں اور کیسز ختم کرنے میں مصروف ہے جب کہ ملک کے مسائل کا واحد حل صرف فوری انتخابات میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں