لاہور(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ راجن پور کے ضمنی انتخاب کے نتیجے سے واضح ہو گیا عوام نے خوف کا بت توڑ دیا ہے ،عوام نے پی ڈی ایم ٹولے کی سیاست پر بھی انا اللہ وانا الہ راجعون پڑھ دیا ،پہلے ہی کہہ دیا تھا مریم صفدر کی لندن سے وطن واپسی تحریک انصاف کیلئے نیک شگون ثابت ہو گی،مریم صفدر ملک گیر دورے منسوخ کرکے سیاسی تعزیت وصول کرنے کیلئے جاتی امرا ء میں بیٹھیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں صرف چوروں کے ٹولے کو ہی نہیںان کے سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی ہے ،پی ٹی آئی امیدوار کی اتنے بڑے مارجن سے کامیابی نے ہوائوں کا رخ بتا دیا ہے ، پی ڈی ایم ٹولہ اب انتخابات لڑنے کی پوزیشن میں نہیں انہوں نے صرف اپنا سیاسی لاشہ اٹھانا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ انشاللہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں بھاری اکثریت سے حکومتیں بنائے گی۔