فرخ حبیب

عوام نے ظلم اور دبا کیخلاف مافیا کو بدترین شکست دی ہے، فرخ حبیب

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عوام نے ظلم اور دبا کیخلاف مافیا کو بدترین شکست دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ اللہ الحق ہے، ایک طرف ساری جماعتیں اور ساری طاقتیں ساتھ مل گئی شکر الحمدللہ عمران خان کیساتھ اللہ تعالی نے پاکستان کی عوام کے دل جوڑ دیئے اور بیشک فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عوام کو زبردست خراج تحسین جس نے تمام تر ظلم، دبا کیخلاف مافیا کو بدترین شکست دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں