پرویز الٰہی

عمران خان کی آواز پر لبیک کہا، آئندہ بھی ساتھ دینگے، پرویز الٰہی

لاہور (عکس آن لائن) وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہا اور آئندہ بھی ساتھ دینگے، اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران سیٹ اپ مشاورت سے تشکیل پائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت لاہور میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس کے بعد قانونی و آئینی پہلوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نگران وزیر اعلی کے نام کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان سے جو وعدہ کیا اسے نبھایا، قانون اور آئین کے تحت کام کیا ہے، ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، خلوص اور دل سے ساتھ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہا ہے، آئندہ بھی ان کا ساتھ دیں گے، اسمبلی کی تحلیل کے بعد آئین کے تحت نگران سیٹ اپ مشاورت سے تشکیل پائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں