وفاقی وزیر داخلہ

عمران خان کو اندازہ ہوگیا کہ انہوں نے غلط بات کہہ دی‘وفاقی وزیرداخلہ

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے عمران خان کے میر جعفر سے متعلق وضاحتی بیان پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو اندازہ ہوگیا کہ غلط بات کہہ دی اس لیے شہباز شریف کا نام لے دیا،

ورنہ انہیں پتا ہے، شہباز شریف کبھی سپہ سالار نہیں رہے۔ اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہاکہ عمران خان نے سپہ سالار کا نام لیا تو ان کا اشارہ بھی سپہ سالار ہی کی طرف تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں