فرخ حبیب

عمران خان پوری قوم کیلئے رہبر بن چکے ہیں‘ فرخ حبیب

فیصل آباد (نمائندہ عکس)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان پوری قوم کے لیے رہبر بن چکے ہیں‘پاکستانیوں کو بہت عرصے بعد عمران خان کی شکل میں ایسا لیڈر ملا جس پر آنکھیں بند کرکے اعتماد کر رہے ہیں‘کرپشن میں کوئی ضمانت پر ہوتو اسے چپڑاسی نہیں بنایا جاتا لیکن یہاں وزیراعظم بنادیا جاتا ہے‘عوام آئندہ الیکشن میں کسی صورت ضمیر فروشوں کو ووٹ نہیں دیں گے

۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فرخ حبیب نے گزشتہ رات ہوئے لاہور جلسے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانیوں کو بہت عرصے بعد عمران خان کی شکل میں ایسا لیڈر ملا جس پر آنکھیں بند کرکے اعتماد کر رہے ہیں۔جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فرخ حبیب لکھتے ہیں کہ عمران خان پوری قوم کے لئے رہبر بن چکے ہیں جو غلامی کیخلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ کرپشن میں اگر کوئی ضمانت پر ہوتو اسے چپڑاسی نہیں بنایا جاتا لیکن یہاں وزیراعظم بنادیا جاتا ہے۔فرخ حبیب نے مزید لکھا کہ عوام آئندہ الیکشن میں کسی صورت ضمیر فروشوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں